16 اگست 2015 - 13:22
ایٹمی معاہدے کی منظوری پر ایرانی پارلیمنٹ کا بیان

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے ایک بیان جاری کرکے گروپ پانچ جمع ایک، کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم کی قدردانی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اراکین کے بیان میں آیا ہے کہ آئین کی ستتّر ویں اور ایک سو پچیس ویں شق کے مطابق گروپ پانچ جمع ایک، کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے متن کا جائزہ لینا پارلیمنٹ کی قانونی ذمہ داری ہے اور اس کے تحت پارلیمنٹ کو تمام معلومات فراہم نیز تمام متعلقہ اداروں کو اس کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔ پارلیمنٹ کے اراکین نے زور دے کر کہا کہ ایٹمی معاہدے کے متن کو ایک بل کی صورت میں پارلمینٹ کے سامنے جلد از جلد پیش کیا جائے۔
مجلس شورائے اسلامی کے اراکین کے بیان میں آیا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے تحت کسی بھی طرح کا رضا کارانہ اقدام اور ایٹمی معاہدے پر عارضی یا دائمی طور پر عمل درآمد کرنا یا کسی بھی ذمہ داری کو قبول کرنا پارلیمنٹ میں ایٹمی معاہدے کی مںظوری اور آئین کی نگراں کونسل کی توثیق کے بغیر غیر قانونی ہو گا۔

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے گروپ پانچ جمع ایک، کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم کی قدردانی بھی کی۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، نے بارہ برسوں کے مذاکرات کے بعد سرانجام چودہ جولائی کو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے تعلق سے غلط فہمیوں کو دور کرنے اور ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے لئے ایٹمی معاہدہ کیا ہے۔

.......

/169